نیشنل پاور گرڈ میں تکنیکی خرابی، تنزانیہ اندھیرے میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں قومی بجلی کے نظام (نیشنل پاور گرڈ) میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک کے بڑے حصے میں اچانک بجلی معطل ہوگئی، جس سے وسیع پیمانے پر بلیک آؤٹ پیدا ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی میڈیا ادارے بلومبرگ نے سرکاری بجلی فراہم کرنے والے ادارے ٹانیسکو (Tanesco) کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ نیشنل پاور گرڈ میں فنی خرابی کے باعث گرڈ سے منسلک مختلف علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی بندش کے بعد متعدد شہروں اور علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے، جبکہ متعلقہ حکام بجلی کی بحالی اور خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کشیدگی پھر بڑھ گئی !ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا
تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا ہے کہ وہ اس اطلاع کی فوری طور پر آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔
سرکاری حکام کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ بجلی کب تک مکمل طور پر بحال ہوگی یا تکنیکی خرابی کی اصل وجہ کیا تھی۔