عید الاضحٰی: امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ 

Jun 28, 2023 | 15:53:PM
عید الاضحٰی: امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) اٹک عید الاضحٰی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی عید الضحی اور نہانے کے مقامات جھیلوں دریاؤں اور دیگر مقامات پر خصوصی پولیس پکٹس قائم۔

ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت پبلک مقامات پر ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور فائر کریکرز(پٹاخوں) کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر کے ڈیموں، جھیلوں اور گہرے پانی کے دیگر مقامات پر نہانے کو سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے متعدد افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی

امن وامان میں خلل پیدا کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس کو خصوصی اختیارات تفویض کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس کے 150 سے زائد افسران و جوانان اس خصوصی عمل کا حصہ بنیں گے۔

یاد رہے کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کسی رعایت کے بغیر قانونی کارروائی کی جائے گی۔