بھارتی نشئی نے بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا

Jan 28, 2024 | 21:06:PM
بھارتی نشئی نے بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا
کیپشن: شوہر نے بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، آخر وجہ بنی؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں نشے کے عادی شخص نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک وکاس کمار نامی نشئی شخص نے اپنی بیوی کو جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا جس کے باعث بیوی ہلاک ہو گئی، افسوسناک واقعہ 2 ر وز قبل پیش آیا جس کے بعد پولیس نے وکاس کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کے عوام نے ’انڈیا آؤٹ‘ کے نعرے لگادئیے

پولیس کے مطابق پارکنگ کنٹریکٹر وِکاس کمار 2 روز قبل جب نشے کی حالت میں گھر پہنچا تو اس کا اپنی 30 سالہ بیوی شالو کے ساتھ جھگڑا ہوا، معاملہ زیادہ خراب ہوا تو وِکاس نے اپنی اہلیہ کو تیسری منزل سے دھکا دیکر نیچے پھینک دیا، بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینکنے کے بعد وِکاس کمار اہلیہ کو ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی بیوی کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موت کی اطلاع ملتے ہی وِکاس کمار مبینہ طور پر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کے بعد ہسپتال عملے نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے چند گھنٹے بعد وِکاس کو گرفتار کر لیااور ایف آئی آر درج کر کے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی۔