ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

Feb 28, 2022 | 18:16:PM
ہنڈا 70 سی سی بایئکس 3ہزار بڑھ کر 97،900 روپے کی ہوگئی
کیپشن: ہنڈا موٹرسائیکلز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی سواری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔ہنڈا موٹرسایئکلز کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا.

تفصیلات کےمطابق ہنڈا موٹرسایئکلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا۔ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمت 3ہزار اضافے کے بعد 94ہزار 900روپے سے بڑھا کر 97ہزار 900روپے کر دی گئی ہے۔

 نوجوانوں کا پسندیدہ 125cc کے دام 3400روپے بڑھ گئے ہیں جس کے بعد قیمت 1لاکھ 52ہزار500روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 55ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 125ccسپیشل ایڈیشن 3500 روپے مہنگا ہو گیا ہے، قیمت 1 لاکھ 82 ہزار روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 85 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں سی بی 150cc کی قیمت 9400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہو گئی اٹلس ہونڈا نے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں بارے آگاہ کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  جاپانی کمپنی یاماہا نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں 12000 ہزار کا اضافہ کیا تھا۔کمپنی نے آخری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ سال 2021 میں کیا تھا، تاہم کمپنی نے ان قیمتوں میں YBR-125G کو شامل نہیں کیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وائی بی آر125 جی کی قیمت وائی بی آر125 سے کم ہوگی۔

وائی بی زیڈ 125کی قیمت میں 11 ہزار بڑھنے سے نئی قیمت 190،000 ہوگئی ہے۔وائی بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں 11،500 اوروائی بی آر 125 کی قیمت میں 12،000 کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 211،000 ہوگئی ہے۔