خیبر پختونخوا حکومت سینیٹ الیکشن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، کامران بنگش

Feb 28, 2021 | 20:27:PM
 خیبر پختونخوا حکومت سینیٹ الیکشن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، کامران بنگش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی کے کامران بنگش نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سینیٹ الیکشن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، ہم اپنے ایم پی ایز اور اپوزیشن کو مانیٹر کرہے ہیں۔
کامران بنگش نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت پہلے سے زیادہ ہے، سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی اور اپوزیشن نتایج آنے کے بعد روئیں گے،ان کاکہناتھا کہ پہلی دفعہ قبائلی اضلاع سے بھی ایم پی ایز سینیٹ الیکشن میں ووٹ پول کریں گے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں یہ لوگ عوام اور انکے نمائندوں کا جمعہ بازار لگانا چاہتے ہیں،دھاندلی زدہ لوگوں کو خیبر پختونخوا کی عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، کامران بنگش نے کہاکہ تین ایم پی ایز پر کیسے ایک جماعت اپنا امیدوار کھڑا کررہی ہے ،دوسری جماعت سات ایم پیز پر سینٹ الیکشن پر کیسے اپنا امیدوار کھڑا کرہی ہے۔