امریکا میں کورونا سے نمٹنے کیلئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا پیکیج منظور

Feb 28, 2021 | 19:00:PM
امریکا میں کورونا سے نمٹنے کیلئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا پیکیج منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا بل منظور کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکیوں کیلئے کورونا کے دوران مدد کرنے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش کیا گیا۔امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل سینٹ میں بھیج دیا گیا۔دوسری جانب امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی ایک ڈوز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔
 کینیڈا نے بھی ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آکلینڈ میں 7 روز کیلئے لاک ڈان نافذ کردیا ہے۔