مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں 10.2 ارب ڈالرز کا اضافہ

Apr 28, 2023 | 22:10:PM
مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں 10.2 ارب ڈالرز کا اضافہ
کیپشن: مارک زکر برگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مارک زکربرگ کی میٹاورس کے قیام کی کوششیں حقیقی دنیا میں ان کیلئے کافی بھاری ثابت ہوئی تھیں اور وہ 2022 کے دوران 71 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 2023 کے آغاز میں مارک زکربرگ کی دولت 46 ارب ڈالرز کے قریب تھی مگر یہ سال اب تک ان کے کافی اچھا ثابت ہوا ہے۔رواں سال کے 4 ماہ کے دوران ان کی دولت میں 41.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور اب وہ 87.3 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔درحقیقت 27 اپریل کو ہی ان کے اثاثوں میں لگ بھگ 14 فیصد یا 10.2 ارب ڈالرز (28 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا، حالانکہ ان کی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24 فیصد کمی ہوئی۔
میٹا کے بانی اس وقت دنیا کے 12 ویں امیر ترین شخص ہیں اور انہوں نے بھارت کے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جنوری سے مارچ 2023 کی سہ ماہی کے دوران میٹا نے 5.7 ارب ڈالرز کا منافع کمایا جو 2022 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 22.7 فیصد زیادہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیاں,سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں
خیال رہے کہ میٹا نے اخراجات میں کمی کے لیے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے نکال دیا ہے۔سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ ہماری ایپس استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی (اے آئی)پر ہمارے کام سے ایپس اور بزنس کو فائدہ ہوا ہے۔مارک زکربرگ میٹا کے 12.8 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا انحصار بھی اس پر ہے۔فروری 2022 میں مارک زکربرگ کی دولت میں کمی آنا شروع ہوئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد سے وہ دوبارہ ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک