کوئٹہ، بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد

Sep 27, 2023 | 18:49:PM
کوئٹہ، بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد
کیپشن: دھماکا خیز مواد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 30 سے35 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔
صوبائی نگراں وزیر داخلہ زبیر جمالی نے بتایا کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے دھماکا خیز مواد کو برآمد کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا،انہوں نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچایا، جس پر متعلقہ اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ سپر سٹار کھلاڑی انجری کا شکارہو گئے