غزہ بچاؤدھرنا میں شریک افراد کو تیز رفتار کار نے کچل دیا، 2جاں بحق ،3 زخمی

May 20, 2024 | 13:21:PM
غزہ بچاؤدھرنا میں شریک افراد کو تیز رفتار کار نے کچل دیا، 2جاں بحق ،3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خان)اسلام آباد، ڈی چوک میں غزہ مارچ میں گزشتہ شب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2شرکاءجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے,جس کا  مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ’سیو دی غزہ ‘احتجاجی دھرنا  گزشتہ آٹھ روز سے ڈی چوک اسلام آباد میں جاری ہے ، جس میں مختلف جامعات کے طلباء اور سول سوسائٹی کے لوگ دھرنے میں شریک ہیں،ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد کے مطابق نامعلوم شخص نے دھرنے میں بیٹھے شخص پر پولیس کی موجودگی میں گاڑی چڑھائی، واقعہ میں دو ساتھی شہید ہوگئے اور 3 زخمی ہوئے، جس کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

پولیس نے کار سوار بلال فیصل کے خلاف مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ  ایکسپریس چوک پر غزہ کیمپ کے شرکاء پر گاڑی چڑھائی، روکنے کی کوشش پربلال فیصل نے انسپکٹر کو ٹکرماری جس سے وہ زخمی ہوا،شرکاء پر گاڑی کی ٹکر سے رومان اور نامعلوم شخص جاں بحق ہوئے اور تین افراد طلحہٰ الیاس ، حماد حسن اور فیصل حیات شدید زخمی ہوئے۔

متن میں مزید کہا گیا کہ  ملزم نے حفاظتی انتظامات کو توڑ پر غفلت اور تیز رفتاری کا مرتکب ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا

غزہ مارچ میں  جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی ایمبولینس کے ذریعے ڈی چوک پہنچائی گئی، جس کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔جاں بحق شخص کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے رہنما  اور سابق سینیٹر مشتاق احمد  نے پڑھائی،نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی ہے بعد رومان نامی شخص کی میت ڈی چوک سے روانہ کردی گئی ،رومان کی تدفین ان کے آبائی علاقہ (کوٹلی) کشمیر میں کی جائے گی۔