پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ 

Sep 27, 2023 | 12:11:PM
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان )پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، شہریار آفریدی،شوکت یوسفزئی ودیگر نے تفصیلات جمع کرادیں۔

چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ کی سربراہی تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، سابقہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا،وکیل بیرسٹر علی گوہر کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی،شوکت یوسفزئی ودیگر نے تفصیلات جمع کرادی ہے،ارکان کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات آج جمع کرادی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ حماد اظہراور نفیسہ خٹک نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرائی،آج جنہوں نے تفصیلات جمع کرائیں تو ٹھیک ورنہ فیصلہ جاری کردیں گے،
الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کو تین روز میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت دی۔
الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی، ضمانتیں منظور کروانے والوں کیخلاف پھر شکنجہ سخت،پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا