ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار

Mar 27, 2024 | 14:39:PM
ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنےکا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے، فیصل واوڈا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں البتہ وہ ایم کیوایم کےامیدوار ہیں کہ نہیں یہ ان ہی سے پوچھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم صفدر نہیں مریم نواز ، شاباش بی بی شاباش

دوسری جانب نجیب ہارون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا، 2018 میں الیکشن لڑا،  20 ماہ بعد پتا چلاپارٹی راستے سے بھٹک رہی تھی اس لیے مستعفی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کےساتھ ہوں۔