کورونا کے دوران وہ لو گ جو ارب پتی سے کھرب پتی بن گئے،جانیے

Mar 27, 2021 | 23:25:PM
کورونا کے دوران وہ لو گ جو ارب پتی سے کھرب پتی بن گئے،جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کیایہ سن کر آپ کو حیرت نہیں ہو گی کہ دنیا کے امیر ترین لوگ کورونا کی وباءکے دوران امیرتر ہو گئے ہیں اور ان کی دولت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 میل آن لائن کے مطابق امریکہ کے 657ارب پتی افراد کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 1.3ٹریلین ڈالر (44.6فیصد)کا اضافہ ہوا ہے۔ان ارب پتی افراد کے پاس مجموعی طور پر 4.3ٹریلین ڈالر کی دولت ہے۔ دوسری طرف صرف امریکہ میں ہی اس موذی وباءنے 8کروڑ لوگوں کی نوکریاں چھین لی ہیں۔
جن کی دولت میں اضافہ ہوا ان میں ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلن مسک، ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سرفہرست آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آدھا لاہور بند،لاک ڈائون والے علاقوں کی فہرست جاری