کیا سردیوں میں دہی کھانا نقصان دیتا ہے؟

Jan 27, 2024 | 16:12:PM
 کیا سردیوں میں دہی کھانا نقصان دیتا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دہی کاروز مرہ زندگی میں  استعمال صحت  کیلئے بہت مفید  ہے ،جبکہ یہ کئی بیماریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے، لیکن اکثر لوگ دہی کو سردیوں میں کھانے سے گریز کرتے ہیں۔

دہی میں کئی بائو ٹیکس کا اچھا ذریعہ ہے،مثال کے طور پر، ایک کپ دہی جسم کی روزانہ کیلشیم کی ضرورت کا تقریباً 50 فیصد پورا کرتا ہے، جس سے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے،اس کے علاوہ دہی میں بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن اکثر لوگ سرد موسم میں دہی کھانے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس سے کھانسی اور نزلہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سرد موسم میں دہی کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ مختلف غذائی اجزاء اور بائیوٹیکس کا اچھا ذریعہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کسی کی اپنی پسند ہوتی ہے لیکن دہی کو سرد موسم میں مختلف طریقوں سے غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے اور اس سے بچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سردموسم میں دہی کھانےکےفوائددرج ذیل ہیں:

• دہی میں ایسے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ پروبائیوٹکس یا بیکٹیریا معدے کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہیں، یہ بیکٹیریا نظام ہاضمہ کو مختلف بیماریوں جیسے ہیضہ اور قبض سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

• دہی میں تقریباً وہ تمام اجزا ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح دہی میں وٹامن بی خاص طور پر وٹامن بی 12 اور وٹامن بی ٹو بھرپور ہوتا ہے اور یہ دونوں وٹامنز امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ایک کپ دہی روزانہ کی ضرورت کا 28 فیصد فاسفورس، 10 فیصد میگنیشیم اور 12 فیصد پوٹاشیم فراہم کرتا ہے۔ یہ تینوں جسم کے بہت سے افعال جیسے بلڈ پریشر، میٹابولزم اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ دہی میں وٹامن ڈی نہیں ہوتا لیکن فورٹیفائیڈ دہی میں وٹامن ڈی ہوتا ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

• دہی میں موجود پروبائیوٹکس مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں، جو جسم کو مختلف انفیکشن اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ایک مضبوط مدافعتی نظام سرد موسم میں موسمی نزلہ زکام یا فلو سے بچنے میں مدد کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلڈ پریشر کے مریضوں کوکونسا نمک استعمال کرنا چاہیئے؟

• متعدد تحقیقی رپورٹس میں دہی کھانے کی عادت کو جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ جسم کی چربی کو بھی کم کرنے سے جوڑا گیا ہے۔

• دہی میں موجود اجزاء بشمول وٹامن بی 12 سردیوں میں جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔کھانے کے ساتھ جلد پر دہی لگانے سے خشک جلد کی نمی بحال ہوتی ہے۔

• دہی میں موجود کیلشیم اور دیگر اجزاء بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ کیلشیم، پروٹین، پوٹاشیم اور فاسفورس سب ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ دہی کا استعمال ہڈیوں کی مختلف بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔