یہ میرا آخری پی ایس ایل ہے۔۔ شاہد آفریدی کا بڑا بیان

Jan 27, 2022 | 18:13:PM
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کورونا کا شکار، شاہد آفریدی، آخری پی ایس ایل
کیپشن: شاہد آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کورونا کا شکار ہونے والے شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ یہ میرا آخری پی ایس ایل ہے،میں پی ایس ایل کو بہت مس کررہا ہوں،افسوس ہے کمرے میں بند ہو گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز آل راﺅنڈر کا کہناتھا کہ انڈر19 لیول تک کوچنگ کو کوچنگ مانتا ہوں،گراس روٹ لیول پر کوچنگ کی بہت ضرورت ہے،شاہد آفریدی نے کہاکہ میں نے وسیم اکرم کی کپتانی میں لڑنا سیکھا ،انہوں نے کہاکہ محمد عامر، عماد وسیم کا کراچی کنگز میں اہم کردار ہے،ملتان سلطان کی ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 : پشاور زلمی کے مداحوں کیلئے بری خبر، 2اہم کھلاڑی کورونا کا شکار
شاہد آفریدی نے کہاکہ رضوان منفی چیزوں کو قریب نہیں آنے دیتا، ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،یہ میرا آخری پی ایس ایل ہے،میں پی ایس ایل کو بہت مس کررہا ہوں،افسوس ہے کمرے میں بند ہو گیا،کوشش ہے صحتیاب ہو کر زیادہ میچز میں شرکت کروں۔
انہوں نے کہ آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں بہترین اور متوازن ہیں ،امیدہے کہ آج کا میچ زبردست ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ