جہلم میں نمائشی میلہ، بکریوں کے ناز نخرے اور کیٹ واک کی دھوم

Feb 27, 2023 | 11:08:AM
جہلم میں نمائشی میلہ، بکریوں کے ناز نخرے اور کیٹ واک کی دھوم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی) جہلم میں بکریوں کے نمائشی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر  کے زمینداروں نے خوبصورت بکریوں کے ساتھ شرکت کی۔  

جہلم میں سنت نبوی ﷺ اور ملکی ثقافت کے فروغ کے لیے بکریوں کے نمائشی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خطہ پوٹھوہار آزاد کشمیر سمیت پنجاب بھر سے زمینداروں نے اپنی خوبصورت اور وزنی بکریوں کے ساتھ شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے بکریاں پالنے کا رجحان اور ان کی بہتر افزائش کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جانور پالنا ہماری ثقافت کا بھی حصہ ہے اس لیے ایسی تقریبات ہماری ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 
جہلم کےعلاقے بڑا گواہ میں منعقد ہونے والے نمائشی میلے میں آئے  آزاد کشمیر سمیت پنجاب بھر کے زمینداروں کی بکریوں نے مختلف ناز نخرے دکھائے اور  کیٹ واک بھی کی۔بکریوں کی کیٹ واک اور ناز نخروں نے شرکاء کے دل موہ لیے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان طور خم گزر گا 6 دن بعد بحال 

سابق لیگی ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے بطور مہمان خصوصی اس نمائشی میلے میں شرکت  کی اور  کامیاب نمائش پر  چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد حسین کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

بڑاگواہ میں سجے اس نمائشی میلے میں اردگرد کے علاقوں سے شرکاء کی بڑی تعداد امڈ آئی اور بکریوں کی کیٹ واک اور نازنخروں کی خوب تعریفیں کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بکریوں کا یہ میلہ ہماری ثقافت کا حسن ہونے کے ساتھ ساتھ سنت رسول ﷺ بھی ہے اور اس طرح کے پروگرام کروانے سے عوام میں بکریاں پالنے کا شوق مزید پروان  چڑے گا۔ 

شرکاء نے میلے میں آئی خوبصورت بکریوں  کی دیکھ بھال کرنے والے زمینداروں کی خوب تعریفیں کیں اور آخر میں خوبصورت اور وزنی بکریوں کے مالکان کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔