سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو سنائی جائےگی

Feb 27, 2021 | 18:28:PM
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو سنائی جائےگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو سنائی جائے گی، سپریم کورٹ نے پیر کیلئے کازلسٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے حکومتی صدارتی پر متعدد سماعتیں کیں جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید نے اپنے دلائل دیئے، چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز نے بھی صدارتی ریفرنس پر دلائل دیئے، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ سندھ نے اوپن بیلٹ الیکشن کی مخالفت کی۔
صدارتی ریفرنس پر پیپلزپارٹی کے میاں رضاربانی، فاروق ایچ نائیک، پاکستان بار کونسل ، لاہورہائیکورٹ کے وکلا بھی اپنے اپنے دلائل دیئے، سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر اپنی رائے محفوظ کرلی ہے جو پیر کے روز سنائی جائے گی۔