ٹیسلا روبوٹ نےگاڑی بنانے والے انجنئیر پر حملہ کردیا

Dec 27, 2023 | 08:50:AM
ٹیسلا روبوٹ نےگاڑی بنانے والے انجنئیر پر حملہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹیسلا روبوٹ نے گاڑی کے انجینئر پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا فیکٹری میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملازمین کو ہنگامی شٹ ڈاؤن بٹن دبانا پڑا۔

عینی شاہدین ملازمین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے تازہ تیار کردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ روبوٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے سوفٹ ویئر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔

دو عینی شاہدین ملازمین کے مطابق حملہ آور روبوٹ نے انجینئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپ دیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی جانب سے سینئر فلسطینی قانون ساز خالدہ جرار کی گرفتاری

امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس حوالے سے ٹیسلا کمپنی نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔