اعتماد کا ووٹ: پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھالیا

Dec 27, 2022 | 11:23:AM
وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹیز کا مشترکہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا جب کہ دونوں جماعتوں نے بیرون ملک ارکان کو بھی واپس آنے کی ہدایت کر دی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹیز کا مشترکہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا جب کہ دونوں جماعتوں نے بیرون ملک ارکان کو بھی واپس آنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ق لیگ کے رہنما مو نس الٰہی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں دونوں جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس 2 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمبر گیم پوری ہونے پر اعتماد کے ووٹ کا عمل آگے بڑھایا جائے گا جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے بیرون ملک اراکین کو بھی واپس آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا پہیہ جام کر دیا ہے، شفاف الیکشن کے بعد عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔