اویسٹن انجیکشن سکینڈل،حکومت کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا اعلان

Sep 26, 2023 | 15:38:PM
اویسٹن انجیکشن سکینڈل،حکومت کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب حکومت کا اویسٹن انجکشن سکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان۔

نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کاکہناہے کہ اویسٹن انجکشن سے متاثرہ 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی ،کوئی بھی کمپنی اس دوا کے آنکھ میں استعمال کا دعویٰ نہیں کرتی،انسپکشن ٹیم بنائی گئی ہے جوٹیکوں کی فراہمی کا پتہ لگائے گی ، دیکھا جائے گا کہ دوا جہازمیں کس کنڈیشن میں لائی گئی، لاہور،راولپنڈی اور ملتان کے اسپتالوں کی متاثرہ مریضوں کا علاج کیاجارہاہے۔

نگران وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ انجکشن بنیاد ی طورپر کینسر کے علاج کیلئے استعمال ہوتاہے،بڑاانجکشن لے کر چھوٹے انجکشن بنائے گئے،لاہور ،راولپنڈی اور ملتان کے ہسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کو سکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا؟ کپتان بابر اعظم نے خود ہی بتا دیا