اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

Oct 26, 2023 | 15:32:PM
 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کیس کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کیس کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ 

 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

وکیل شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا نیا شیڈول بنایا ہےانہوں نے نئے شیڈول میں تھوڑا ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی سے ملاقات کیلئے کچھ لوگوں کے نام شامل اور نکالے گئے ہیں۔ دس وکلاء کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہفتے میں چھ دن ملاقات کا کہا تھا لیکن دو دن وکلاء اور ایک فیملی کو دیا گیا ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات بھی دو دن کر دی جائے۔

شیرافضل مروت  نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ سے ملاقات میں ایک شکوہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات میں کوئی پرائیویسی نہیں دی جاتی۔ 

دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جیل میں ملاقات کو باہر آ کر سیاسی طور پر استعمال نہ کیا جائے۔