سندھ میں گورنر راج کی باتیں نہیں ہو رہیں ۔۔شیخ رشید احمد کی کراچی آمد۔۔گفتگو

May 26, 2021 | 17:50:PM
 سندھ میں گورنر راج کی باتیں نہیں ہو رہیں ۔۔شیخ رشید احمد کی کراچی آمد۔۔گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے، وہ یہاں امن وامان سے متعلق رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر میڈٰیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی مشن پر یہاں نہیں آئے، سندھ میں گورنر راج کی باتیں نہیں ہو رہیں، صوبے میں امن وامان کا مسئلہ ہے، اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیراعظم کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کروں گا۔

تحریک انصاف میں گروپ بندیوں بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں، حکمران جماعت میں صرف ایک گروپ ہے، جو عمران خان کا ہے۔

 شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کیساتھ سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے جا رہا ہوں، مشن صرف امن ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کراچی اور سندھ میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔ان کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کل صبح 10 بجے ہوگی۔نجی ٹی وی  کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور وفاق سے جڑے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ شیخ رشید اور گورنر سندھ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی کل دوپہر ایک بجے متو قع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ وا لے ہمارے ملک میں دستیاب تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔۔ شاہ محمود قریشی