رواں برس 9.4 کھرب کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کی امید ہے، شمشاد اختر

Jan 26, 2024 | 18:42:PM
رواں برس 9.4 کھرب کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کی امید ہے، شمشاد اختر
کیپشن: ڈاکٹر شمشاد اختر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار) نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اس سال 9.4 کھرب کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کی امید ہے، ایف بی آر سے ریفارمز کیلئے تجویز لی ہے۔ کسٹم ڈیوٹیز کو کم کرکے ون ونڈو آپریشن کو بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں۔

کسٹم کے عالمی دن پر اولڈ کسٹم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر تجارت کے فروغ میں کسٹمز کا اہم کردار ہے، پاکستان کسٹمز کا کردار معیشت میں اہم ہے، پاکستان کسٹم ون ونڈوکی سہولت کو ترجیح دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شرح سود کتنی رہے گی؟ ٹاپ لائن سیکیورٹی ریسرچ کی مانیٹری پالیسی سروے رپورٹ جاری

انہوں نے کہا کہ حکومت کسٹم ڈے کے 2024ء کے تھیم کو سپورٹ کرتی ہے، ہمارے پاس کسٹم کے ٹیرف کے ریوائیو کا پروگرام ہے، ہم نے نئے ایس آر اوز کی تعداد میں کمی کی ہے، پہلے ڈیوٹیز بہت زیادہ تھیں اب کم کی ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ماڈرن ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ کام کر رہے ہیں، طورخم اورچمن بارڈر کو کسٹمز کا اہم جز بنانے پر توجہ ہے، ان دونوں بارڈرز پر بہترین آمدن کے مواقع موجود ہیں۔