پاکستان کا دورہ’الوداع کہنا ہمیشہ مشکل‘ڈیوڈ وارنر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل 

Feb 26, 2022 | 23:45:PM
آسٹریلیا, اوپننگ, بیٹسمین ,ڈیوڈ ,وارنر ,فیملی ,
کیپشن: آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر فیملی کے ساتھ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی کرکٹ ٹیم کےہمراہ ہونگے۔انہوں نے پاکستان روانہ ہونے سے پہلے  انسٹاگرام پر فیملی کے لیے جذباتی پیغام لکھا۔ یہ میسج ڈیوڈ وارنر کے میٹھے اور جذباتی الفاظ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ اس وقت آسٹریلیا کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں چھائی ہوئی ہے۔ اس سیریز کے دوران سب کی نظریں آسٹریلیاکے بین الاقوامی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ اینڈریو وارنر پر ہوں گی۔ انہوں نے گزشتہ ماہ آسٹریلیائی ٹیم کی ایشز سیریز 4-0 سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انسٹاگرام پر فیملی کے لئےجذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا ہےکہ ’’الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ میری گرلز کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ پچھلے چند مہینوں میں ہم نے بہت مستی کی۔اب وقت آگیا ہے کہ کچھ ہفتوں کے لئے جانے کا وقت آگیا ہے۔ میں سب کو بہت یاد کروں گا‘‘۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنی اہلیہ کینڈس، بیٹی آئیوی، انڈی اور اسلا کی تصاویر بھی پوسٹ کیں ہیں۔
بہترین اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی اس پوسٹ پر اہلیہ کینڈس نے کمینٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم آپ کو دوبارہ کھیلتے ہوئے دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ ہم آپ کو یاد کریں گے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کیخلاف روسی جارحیت، پولینڈ بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کردیا