سالار نے ڈنکی کو شکست دیدی

Dec 26, 2023 | 11:32:AM
سالار نے ڈنکی کو شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پربھاس کی فلم سالار نے پہلے دن ہی 178 کروڑ کا بزنس کر کے فلم انڈسٹری کے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور اس کے ساتھ ریلیز ہونے والی کنگ خان کی فلم پہلے دن صرف 29کروڑ  کا بزنس کر سکی پربھاس نے کنگ خان کو اچھا خاصا مقابلہ دیا اور اس مقابلے میں کافی پیچھے چھوڑ دیا۔

دو  روز قبل بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ ڈنکی ‘ ریلیز ہوئی تھی جس کی پہلے روز کی کمائی تقریبا 29 کروڑ بھارتی روپے رہی اگر شاہ رخ خان کی پہلے فلمز کی بات کرے تو شاہ ر خ خان کی پٹھان فلم بھی پہلے روز میں 56 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی تھی لیکن سالار نےریلیز ہوتے ہی باکس آفس کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اورانڈسٹری میں ایک ایسا ریکارڈ بنا دیا ہے جو آگے آنے والی فلمز کو بھی تگڑا مقابلہ دے گی کیونکہ اس ریکارڈ کو توڑنا باقی فلمز کے لیےبہت مشکل ہوگا۔

سالار 22 دسمبر کی رات  ایک بجے سینیما گھروں کی زینت بنی تھی اور سالارکے ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں کے باہر فینز نےآتش بازی کی تھی جس سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ فینز بے صبری سے سالار کے ریلیز ہونے کا انتظار کررہے تھے۔سوشل میڈیا پر دونوں فلمز چرچا میں ہیں اورچلنے والے تبصروں میں یہ بات بھی کی جاری ہے کہ سالار نے ڈنکی کے ساتھ ریلیز ہو کے شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کو تگڑا مقابلہ دیا ہے اور اس سے بالی ووڈ سپر سٹار کی فلم کی کمائی پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔

اگر دونوں فلم کی سٹوری کی بات کی جائے تودونوں بہت مختلف ہیں 

ڈنکی میں سماجی پیغام ہے کہ کیسے لوگ باہر جانے کے لیے ڈنکی جیسا خطرناک راستہ استعمال کرتے ہیں اور بعد میں مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں  تا کہ سوسایئٹی میں لوگ ڈنکی کے زریعے باہر جانے سے پر ہیز کریں اور اپنی زندگیوں کو کسی بھی مشکل میں نہ ڈالےجبکہ سالار کی کہانی اس کے برعکس ہے

 یہ فلم عام آدمی اور ایک شہزادے کی دوستی پر  مبنی ہے اور  جب شہزادےکے والد کے وزیروں اور اس کے رشتہ داروں کے ذریعہ بغاوت کی منصوبہ بندی کی جاتی ہےاور شہزادے کو اس بات کا علم ہوتا ہے ، تو شہزادہ اپنے دوست سے مدد لیتا ہے اور اسے اپنی حکمرانی میں وزیر کے عہدے پہ فائز کردیتا ہے تا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ سارے معاملات کو  حل کر سکے۔

دونوں فلمز کی ریلیز ہونے سے پہلے ہی دونوں فلمز کے فینز کے درمیان جنگ چھڑ گئی تھی یہاں تک کہ سالارکو چین میں ریلیز کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا مگر جیسے تیسے اس مسئلے کو حل کر دیا گیا مگر دونوں کے فینز نے ہتھیار تھام لیے تھی اور کوئی بھی پیچھے ہونے کو تیار نہیں تھا  مگر اس سب کے باوجود سالار نے بازی مار لی۔اگر شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کو اکیلا ریلیز ہونے کا موقع ملتا تویَقِیناًڈنکی اور اچھا بزنس کرتی اور  سپر ہٹ ہوتی مگر سالار نے ڈنکی کو مات دے دی۔