لکھنے کی ضرورت نہیں ۔۔سوچیں اورٹویٹ ہوگیا۔۔دنیا میں پہلا کامیاب تجربہ

Dec 26, 2021 | 11:59:AM
سوچیں اور ٹویٹ کریں
کیپشن: مریضوں کو مانیٹر کرنیوالی چپ کا معاءنہ کای جارہا ہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی۔۔سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار لکھنے کے بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کرکے دنیا کوورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں:روس نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹرفیس کمپنی سنکرون نے دماغی عارضے میں مبتلا 62 سالہ شہری کے دماغ میں ایک خاص چپ ڈال کر اس کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کیا۔ایک چھوٹی سی ٹویٹ جس میں” ہیلودنیا “کا پیغام دیا گیا اس نے دنیا کو حیران کردیا
او کیف فلپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے براہ راست سوچ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ سوشل میڈیا پرپیغام کو الفاظ دیئے یعنی سوچا اور ٹویٹر نے اسے لفظوں کی شکل دیدی جس سے اس کا پیغام لوگوں تک باآسانی پہنچ گیا۔سنکرون کے چیف ایگزیکٹیو تھامس آکسلے نے کہا کہ آسٹریلیا میں اب تک تین مریضوں میں سٹینٹروڈ لگایا جا چکا ہے جو ہمارے ٹرائل کا حصہ ہے۔جبکہ ایک مریض پر یہ تجربہ کامیاب بھی ہوچکا ہے۔ 
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کمپنیاں ایسے آلات بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں جو دماغی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں گی اور اسے الفاظ کی شکل دیکر لوگوں تک پیغام کی صورت میں پہنچائیں گی ۔ماہرین کے مطابق ایسے مریض جن کی نقل و حرکت کسی بیماری کی وجہ سے محدود ہوچکی ہویہ آلات ان مریضوں کی نقل و حرکت کی عکاسی کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی صارفین کو نئے سال کی سنہری خوشخبری