مونکی پاکس کے کیسز ، ضلعی انتظامیہ کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان میں مونکی پوکس کے کیسز آنے کے بعد ، ضلعی انتظامیہ نے ہر ہسپتال میں ائیسولیشن وارڈ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے خطرناک وائرس منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے وفاقی وزارت صحت کے حکام نے نوٹس لے لیا ، جس کے بعد اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کا کہنا ہے کہ
مونکی پاکس کا پہلا مریض بھی پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہے،مزید کیسز سامنے آنے پر ائیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ مونکی پاکس کے لیے ہسپتالوں میں الگ وارڈز بنائے جا رہے ہیں ،ہوائی اڈے پر مسافروں کی اسکریننگ کا عمل تیز کیا جارہاہے ،وباء زدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ لازمی کی جائے گی جبکہ ضلعی سطح پر ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی بنائی جارہی ہیں جو مشتبہ مریضون کو ٹیسٹ اور رپورٹ کرے گی ۔