پٹرول، ڈیزل کے بعد سریا بھی مزید مہنگا  

Sep 25, 2023 | 13:05:PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، گھر بنانا بھی انتہائی مشکل ہو گیا۔ سریے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی,اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، گھر بنانا بھی انتہائی مشکل ہو گیا۔ سریے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی,اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی۔ 

ملک بھر میں دیگر تعمیراتی سامان کی طرح سریے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 7000 روپے اضافے کے بعد سریے  کی نئی قیمت 295 روپے فی کلو جبکہ فی ٹن 2 لاکھ 95 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید بپڑھیں:   تیل کی  قیمتیں بڑھ گئیں

اس کے علاوہ  بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔ تعمیراتی شعبہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے گھر بنانے کا بجٹ بنانا بھی دشوار ہو گیا ہے۔