محسن نقوی سے جاپان کے سفیرواڈا مٹسو ہیروکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Sep 25, 2023 | 12:10:PM
محسن نقوی سے جاپان کے سفیرواڈا مٹسو ہیروکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے جاپان کے سفیرواڈا مٹسو ہیروکی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور،سیاحت،میوزیم کی بحالی،آٹوانڈسٹریز،واٹر اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مزید سہولتیں دینے کے لئے جاپان کی تکنیکی معاونت کاخیر مقدم کرتے ہیں،جاپان کے تعاون سے ٹیکسلا میوزیم کے ساتھ لاہور میوزیم کوبھی اپ لفٹ کریں گے،جاپان کا آٹو انڈسٹری میں اپنا علیحدہ مقام ہے،الیکٹرک موٹر بائیکس  اور پنجاب کی ڈویلپمنٹ  کی  حوالے سے جاپان کا تکنیکی تعاون چاہتے ہیں ، ٹیکنالوجی میں جاپان کی مہارت مسلمہ ہے ، جاپانی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تکنیکی معاونت کے لئے مکمل تعاون کی  یقین دہانی کرا دی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:جعلی انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے والوں کے مفت علاج کا اعلان

 جاپانی سفیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ میوزیم،ثقافت او ردیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، صوبائی وزیراطلاعات وثقافت عامر میر،چیف سیکرٹری،سینئر ممبربورڈآف ریونیو،سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ، سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈپٹی کمشنر، متعلقہ حکام کے علاوہ جاپان کے اعزازی قونصل جنرل عامر شیرازی اور فرسٹ سیکرٹری وہیڈ آف پولیٹیکل سیکشن نابوکونی شنوہارا بھی اس موقع پر موجود تھے۔