ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل، جسد خاکی ایئرپورٹ پر پہنچا دیاگیا

Oct 25, 2022 | 00:03:AM
کینیا میں قتل، سینئر صحافی ارشد شریف، پوسٹ مارٹم مکمل،
کیپشن: ارشد شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، ان کا جسد خاکی نیروبی ایئرپورٹ پر پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات ہی میت پاکستان روانہ کی جائیگی۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور میت جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کینیا کے صدر سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات ہی اسلام آباد پہچانے کی کوشش جاری ہے وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے درخواست کی تھی کہ مرحوم ارشد شریف کا جسد خاکی جلد وطن واپس بھجوایا جائے ۔ان کا کہناہے کہ مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے۔کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین نیروبی میں مردہ خانے میں موجود ہیں اور قانونی کاغذات مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی ارشد شریف کا جسد خاکی وطن واپس لانے کےلئے انتظامات جاری ہیں ،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو تمام پیش رفت سے مسلسل باخبر رکھا جا رہا ہے۔
جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی میت منگل کو پاکستان لائی جائے گی۔اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی , ارشد شریف کے قتل پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور