مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کی فتح کا جشن،ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 25, 2021 | 19:27:PM
مقبوضہ کشمیر ، فتح
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت کا جشن منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح پر پاکستان کیساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا گیا۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پرمقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھی خوب جشن منایا ۔۔۔ بھنگڑے ڈالے ۔ سڑکوں پر آتش بازی کی گئی ۔ سری نگر میڈیکل کالج کی لڑکیاں جھوم جھوم کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی رہیں۔سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے جشن کی کئی  ویڈیوزوائرل ہوگئیں ۔

دوسری جانب بھارتی عہدے دار اور بھارت کے ہندو انتہا پسند ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد خوب واویلا کر رہے ہیں۔ہندوانتہاپسندوں سے پاکستان کی فتح اور مقبوضہ کشمیر کے طلبا کا جشن برداشت نہیں ہورہا جس کو جواز بنا وہ کئی مقامات پر مسلمانوں پر حملے بھی کررہے ہیں۔

جبکہ پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر بھارتی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بھی کشمیری طلبہ کو مارا پیٹا گیا۔ انجینئرنگ کالج میں لاٹھیوں سے ڈنڈوں سے مسلح درجنوں افراد کشمیری طلبہ پر پل پڑے اور اسے بری طرح زدوکوب کیا۔ ان کے سامان کو نقصان پہنچایا، ان کے لیپ ٹاپس توڑ دیئے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی بھارت کے حامیوں کو اپنے کچھ شہریوں کی پاکستان سے محبت پسند نہ آئی۔ میچ میں پاکستان کی حمایت کرنے والے پرستاروں کو مارا پیٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کل پھر اہم میچ۔شاہین پاکستان کا دورہ ملتوی کرنیوالے کیویز پربھی جھپٹنے کیلئے تیار