حکمران اتحادکا فل کورٹ بنچ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق

Jul 25, 2022 | 21:28:PM
پی ڈی ایم ، اجلاس
کیپشن: پی ڈی ایم رہنما فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کور ٹ کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، باپ، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی طے کرلی۔ حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ۔تمام قائدین کا ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ۔ اجلاس میں آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے کارکنوں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج