پی ڈی ایم اجلاس۔۔اتحادی قائل کرلیں ،عدم اعتماد کی ضرورت نہیں۔۔مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر نواز شریف کی حمایت

Jan 25, 2022 | 19:45:PM
نواز, شریف, مولانا, فضل الرحمان,
کیپشن: نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے۔حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تذبزب کا شکار ہیں۔ اپوزیشن کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہیں۔مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اتحادی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا ،اجلاس میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔شاہد خاقان عباسی کی جانب سےاجلاس میں اسٹیئرنگ  کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ 23 مارچ کو ہی ہوگا۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس نے صدارتی نظام کو مسترد کردیا ،پی ڈی ایم رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کی صدارتی نظام کا نفاذ خطرناک ثابت ہوگا اور صدارتی نظام ملکی تشخص پر وار تصور ہوگا۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور منی بجٹ کو بھی مسترد کردیا۔اجلاس میں رہنماں کا موقف تھا کہ پی ڈی ایم عوام پر ٹیکسوں کے اضافہ بوجھ کو مسترد کرتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک خود مختاری کے نام پر ترمیمی بل کا سینیٹ میں راستہ روکنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے رائے دی گئی  کہ سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیی بل کا بھرپور انداز میں راستہ روکا جائے۔پی ڈی ایم رہنماؤں کا موقف تھا کہ حکومت کی تبدیلی پر فوری اس بل کو واپس لے لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمٰن اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ۔۔ اہم  امور پر مشاورت