اہم خبر ۔عیدالفطر کس دن ہو گئی ؟ ماہرین فلکیات کی بڑی پیش گوئی

Apr 25, 2022 | 20:33:PM
عید ، چاند ، خوبصورت، منظر
کیپشن: عید کے چاند  کا خوبصورت منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے ملک بھر میں عیدالفطر منگل 3مئی کو ہو گی اوراتوار کی شام ملک کے کسی بھی علاقے میں چاند دکھائی دینے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ  پیر 2 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 41 گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی۔غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق جو 40 منٹ ہونا چاہیے وہ پا کستان کے تمام علاقوں میں 89 منٹ سے زائد ہوگا لہٰذا اگر پیر کی شام بادل نہ ہوئے تو چاند پاکستان کے تمام علاقوں میں واضح اور کافی وقت تک دکھائی دے گا۔

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ نیا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا، اتوار یکم مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، نیز غروب شمس اور غروب قمر کا درمیانی فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے وہ چترال، دیر، ہزارہ، ہنزہ، غذر اور گلگت میں 37 منٹ جبکہ ان علاقوں کے علاوہ پاکستان کے تمام علاقوں میں37 منٹ سے کم ہوگا۔ پاکستان میں شوال کا چاند دوربین کی مدد سے بھی دکھائی نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سب اسلام آباد کی تیاری کرلیں،عمران خان کا ایک بار پھر دھرنے کا اعلان