شہباز شریف کی وفاقی وزراء اور رکن اسمبلی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

Mar 24, 2024 | 14:27:PM
 شہباز شریف کی وفاقی وزراء اور رکن اسمبلی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشادحسین) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی  بیٹھک ہوئی جس میں حکومتی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر وفاقی وزراء اور رکن اسمبلی کی اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  اور  رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی بھی  شریک ہوئے ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اہداف پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق مسعود ملک ، وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ  اور رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ
میٹنگ میں آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی معاہدے  اورنئے پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لیاگیا ،اسٹینڈ بائی معائدے سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ،وفاقی وزیر مصدق ملک نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بریفنگ دی، اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔