زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر14 ارب96 کروڑ ڈالر رہ گئے

Mar 24, 2022 | 19:46:PM
زرمبادلہ، ذخائر، کمی
کیپشن: زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسٹیٹ بینک کےذخائر گھٹ کر 15 ارب ڈالر سے بھی نیچے أگئے ۔بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر 86کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی ادا کئے گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر14 ارب96 کروڑ ڈالر رہ گئے  ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.55 کروڑ ڈالر اضافے سے6.47 ارب 
ڈالر ہوگئے ہیں ۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر 84.37 کروڑ ڈالر کمی سے 21.43 ارب ڈالر رہ گئے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ 18 روز میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 ارب 34 کروڑ ڈالر کمی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر کی خبر لیک۔۔ بڑی تحقیقات