کوئی نقل کرنے کی کوشش نا کرے۔۔ امتحانی ہالز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے امتحانات میں نقل اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ، پشاور کے تعلیمی اداروں کے امتحانی ہالز میں کیمرے نصب کرنے کو لازمی قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پشاور کی جانب سے میٹرک امتحانات میں نقل کا رجحان روکنے کیلئے امتحانی ہالوں میں کیمرے نصب کرنا لازمی قرار دیدیا ہے،ان کیمروں کو پشاور بورڈ کی عمارت میں قائم مانیٹرنگ روم سے منسلک کیاجائے گا جہاں سے امتحان گاہ کا جائزہ لیا جائے گا۔صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی کا کہناہے کہ کیمرے نہ ہونے والے امتحانی ہالوں میں امتحانات کا انعقاد نہیں ہوگا، بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے امتحانی ہالوں کےقریب پولیس نفری بھی تعینات کی جائیگی۔