قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے عمران خان ڈی نوٹیفائی،الیکشن کمیشن نےاعلامیہ جاری کر دیا

Feb 24, 2023 | 19:46:PM
قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے عمران خان ڈی نوٹیفائی،الیکشن کمیشن نےاعلامیہ جاری کر دیا
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں آرٹیکل 223(2)کے تحت قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کو خالی قرار دیا گیا ہے،خالی قرار پانے والے قومی اسمبلی حلقوں میں صوبہ پنجاب کااین اے 108 فیصل آباد اوراین اے 118 ننکانہ صاحب بھی شامل ہے۔

عمران خان کی مردان، پشاور، کورنگی کراچی سے رکنیت ختم کر دی گئی،فیصل آباد ،ننکانہ  اور چارسدہ سے بھی عمران خان کی نشستیں خالی قرار،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیتی ہوئی نشستیں خالی قرار  دیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کی 27نشستوں پرضمنی انتخابات روک دئیے گئے