کرسمس منانے کیلئے مسیحی برادری کو پرامن ماحول فراہم کریں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

Dec 24, 2023 | 17:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے صوبہ بھر میں کرسمس ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم دے دیا۔ 
 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو  کرسمس کے موقع پر پنجاب بھر میں گرجا گھروں اور کرسمس کے اجتماعات کی خصوصی سکیورٹی کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال پنجاب کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر آ گئی

اتوار کے روز اپنے آفس میں کرسمس سکیورٹی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پولیس نفری میں مزید اضافہ کیا جائے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ کرسمس ڈے کی خوشیاں منانے کیلئے مسیحی برادری کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔