عمران خان مسائل حل نہیں کر سکتے تو استعفا دے کر گھر چلے جائیں،بلاول بھٹو

Dec 24, 2020 | 16:53:PM
 عمران خان مسائل حل نہیں کر سکتے تو استعفا دے کر گھر چلے جائیں،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کو ملک کومشکل سے نکالنے کا حل ہمارے پاس موجودہے، عمران خان عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے تو استعفا دے کر گھر چلے جائیں۔
ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم انٹرویو میں معاشی انڈیکیٹر بڑے بتاتے ہیں مگر لوگ خودکشی کررہے ہیں بجلی نہیں گیس نہیں مگر جو بل آتے ہیں ان عوام کے لئے ان کے پاس کیا حل ہے ،وزیر اعظم کہتے ہیں ہر مشکل میں کہتے ہیں میں کیا کروں ،کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیر اعظم کہتے رہے میں کیا کروں ،وزیر اعظم نے ئمہنگائی پر بھی یہ ہی جواب دیا کہ میں کیا کروں، ، اگرتیاری نہیں تھی توخیبرپختونخوامیں کیا کررہے تھے؟ آپ نے90روزمیں کرپشن کوختم کرنا تھا، 3سال بعدکہہ رہے ہیں ٹریننگ چل رہی تھی، حکومت عوام کےساتھ مذاق کررہی ہے، پیپلزپارٹی کاوزیراعظم ہوتاتوآج ایسے حالات نہ ہوتے ، افسوس!پاکستان افغانستان اوربنگلادیش سے پیچھے ہے۔
انہوں نے کہاسیلاب اور معاشی بحران میں ہم نے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا، ہم نے ملک کو ایکسپورٹ تک کے گئے اور مہنگائی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیکھ غریب عورتوں کو معاشی تحفظ دیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ خزانہ خالی ہے مگر ہم نے تنخواہ اور پنشن میں سو سے 150 فیصد اضافہ کیا ہم دہشت گردی کا مقابلہ کررہے تھے ،ہمارے فوجی شہید ہو رہے تھے ہم نے ان کو بھی لاوارث نہیں چھوڑا ،175فیصد تنخواہ بڑھائی یہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے رویوں اور وسائل دیگر صوبوں سے ٹیکس کم مگر وسائل میں ہم آگے ہیں آپ تاجروں کو آگے لیکر آتے ہو اور سالوں سال ٹارگٹ میٹ کیا ۔
 آپ صوبوں کے وسائل چھیننے کی کوشش کررہے ہیں آپ کا یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام کے جوش کو آپ نہیں روک سکوگے اگر وہ دن آیا جب صوبوں نے اپنے وسائل ہاتھ میں لئے تو آپ کیا کروگے۔ آج جس صوبے کی گیس پیدا ہورہی ہے وہ گیس کے لیے پریشان ہیں عوام کو تحفظ اور ساتھ دینے کی ضرورت ہے بزنس سیکٹر اور تاجروں سے ملکر ہم ایسے کام کرسکتے ہیں ہم نے اس نالائق اور سلیکٹڈ کو بھگانا ہے ہمیں ان کو احساس دلانا ہے جنہوں نے آپ کو منتخب کیا ،ان کی مشکلات سب سے پہلے ختم کرنی ہے آپ پہلے اپنی مشکلات حل کرتے ہو اور عوام کو جو وقت ملتا ہے ان کو دیتے ہو،انہوں نے کہامجھ سمیت تمام ارکان اسمبلی نے رکنیت سے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروادیئے ہیں۔پی ڈی ایم کے فیصلے کے بعد استعفے اسمبلی کو دں دیئے جائیںگے۔