بھارت:مودی احتجاج کو ہلکا مت لیں، کسانوں کا انتباہ

Dec 24, 2020 | 12:37:PM
بھارت:مودی احتجاج کو ہلکا مت لیں، کسانوں کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں کسانوں کا  احتجاج 29 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ احتجاج کرنیوالے کسان رہنماؤں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں تاخیر حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، وزیراعظم مودی ہمارے احتجاج کو ہلکا مت لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر  دہلی اور اس کے ارد گردکے علاقوں میں  کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ بھارتی پولیس نے کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی کے ایوانِ صدر کی طرف مارچ کو روک دیا۔ راہول گاندھی 2 کروڑ دستخطوں کے ساتھ میمورنڈم ایوان صدر میں جمع کروانا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق  کسان رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی کو وارننگ دی گئی کہ سرکار احتجاج کو ہلکانہ لے۔ کسانوں کے لیڈروں نے زرعی قوانین میں نام نہاد ترامیم کو بھی رد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے کسان تنظیموں کو خط لکھ کر ان میں تقسیم پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی۔ کسانوں کے احتجاج کے باعث ہریانہ اور مشرقی پنجاب میں بھارت مخالف جذبات بڑھنے لگے۔