این اے 249 ضمنی الیکشن: ن لیگی امیدوار نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی پر بڑاالزام عائد کردیا

Apr 24, 2021 | 17:47:PM
این اے 249 ضمنی الیکشن: ن لیگی امیدوار نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی پر بڑاالزام عائد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ این اے249کا ضمنی انتخاب ملتوی نہیں ہوناچاہئے، ضمنی انتخاب میں چند روز رہ گئے ہیں،ایس او پیز کے تحت انتخاب کرایاجائے،انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ترقیاتی کام اور پی ٹی آئی نے انصاف کارڈ کی فراہمی شروع کردی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے آج کراچی کا دورہ ملتوی کردیا،مریم نواز نے کراچی کے علاقے بلدیہ میں جلسے سے خطاب کرنا تھا، جلسے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت کی امید تھی،لیگی رہنما نے کہاکہ کراچی میں کورونا کی مثبت شرح10فیصد تک پہنچ چکی ہے،مریم نواز کی ہدایت پر آج ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کٹھ پتلی سرکار غریب عوام کے لئے موت کا فرشتہ بن گئی، پیپلزپارٹی