پنجاب حکومت مالیاتی اداروں سے 86 ارب قرض لے گی۔۔ ہاشم جواں بخت

Jun 23, 2021 | 20:59:PM
 پنجاب حکومت مالیاتی اداروں سے 86 ارب قرض لے گی۔۔ ہاشم جواں بخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت کا مالیاتی اداروں سے قرض لینے کا اعلان،وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے اعلان کیا کہ مالیاتی اداروں سے 86 ارب قرض لیا جائے گا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران بتایا کہ پنجاب حکومت مالیاتی اداروں سے لیا جانے والا قرضہ تحصیل و نکاسی آ ب، پینے کے پانی کے لئے استعمال کرے گی، حکومت پانچ مدر کیئر ہسپتال بنائے گی، سڑکوں کی تعمیر کا پروگرام ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیئے جائیں گے۔
وزیرخزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ بڑی تنگدستی کے بعد پنجاب حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے بعد اب ہمارا ہاتھ کھلا ہے 11کروڑ پنجاب کی عوام کے لئے حکومت دن رات ایک کر رہی ہے ،جنوبی پنجاب کے لیے 32فیصد کوٹے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ آپ کے لئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کی صورت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے معتدد اقدامات اٹھائے ہیں تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ دیا ہے۔ ہیلتھ کارڈ پنجاب کے سو فیصد آبادی کو دیے جائیں گے، پنجاب کے سارے سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ہاشم جواں بخت نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اورنج ٹرین بنائی لیکن یہ نہیں سوچا کہ جب اس پر قرض کی قسط دینا پڑے گی تو پنجاب کے عوام اس قرض کو کیسے برداشت کریں گے۔2023 کے بعد تیس ارب سالانہ سبسڈی اور اورنج ٹرین پر دینا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں:15 پر کال کرنیوالوں کیلئے نیا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ