شیخ رشید کی گرفتاری،پولیس رپورٹ مسترد ، آئی پی راولپنڈی طلب

Sep 22, 2023 | 17:39:PM
شیخ رشید کی گرفتاری،پولیس رپورٹ مسترد ، آئی پی راولپنڈی طلب
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی حراست کیخلاف درخواست پر پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدرازق خان عدالت میں پیش ہوئے،کیس کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی۔
راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید احمدکی حراست سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کو فیز تھری سے گرفتار کیا گیا جو راولپنڈی پولیس کی حدود میں نہیں آتا،فیز تھری کا یہ علاقہ اسلام آباد کی حدود میں آتا ہے۔
عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا،پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،کیس کی مزید سماعت 26 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اُڑ گئی