نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار افراد کیلئے اچھی خبر  

Sep 22, 2023 | 14:48:PM
نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار افراد کیلئے اچھی خبر  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار افراد کیلئے اچھی خبر گئی،بغیر قطار و انتظار قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر متفرق سہولتیں اب ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہیں۔

کراچی کے 10 جی پی اوز میں شہریوں کیلئے قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی کیلئے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں،جی پی اوز میں نادرا کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے نادرا سسٹم سے منسلک آلات نصب ہیں۔

پوسٹ آفس کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید اور ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولت موجود ہیں، گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کا اجراء بھی ان کاؤنٹرز پر موجود ہے۔

 شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہونے کے ایک سال تک پوسٹ آفس سے تجدید کرائی جا سکتی ہے،پوسٹ آفس میں خونی رشتے (بلڈ ریلیشن) کے بائیو میٹرک کی سہولت دستیاب نہیں ہے، البتہ فارم کی 16 گریڈ کے آفیسر سے تجدید لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست،عدالت سے بھی بڑی خبر آ گئی

نادرا حکام کے مطابق گھر کے پتے کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی ڈاک خانے سے کرائی جا سکتی ہے،پاکستان پوسٹ آفس پر ایف آر سی اور ب فارم کے اجراء کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔

پاکستان پوسٹ آفس کا شناختی کارڈز کے کاؤنٹرز کے قیام کا نادرا سے معاہدہ 10 سال کیلئے ہے۔