گلگت بلتستان اسمبلی نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا

Oct 22, 2022 | 19:17:PM
پاکستان تحریک انصاف, مسلم لیگ ن, ایمپورٹڈ حکومت, زیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش,
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی،قرارداد میں کہا گیاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ اور عوام کی آواز دبانے کی سازش ہے، پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں بری طرح ناکام ہوئی، پی ڈی ایم آئندہ انتخابات میں شکست کے واضح آثار دیکھ کر عمران خان کو سیاست سے نکالنے کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہے، قراردادِ مذمت میں کہاگیاہے کہ عوام اور گلگت بلتستان کا مقتدر ایوان الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

 دوسری جانب  خیبرپختونخوااسمبلی میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف قرارداد کثرت رائے منظور کر لی گئی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف کے پی کے اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی،قرارداد وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پیش کی۔ 
قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔تقریر کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔اسمبلی میں حکومتی اراکین نے امپورٹڈ حکومت نہ منظور کے نعرے لگائے، جواب میں اپوزیشن کی جانب سے بھی شدید نعرے بازی کی گئی ۔ایوان میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کا گھڑی لہرا کر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی