موجیں موجیں: اسکول 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان

May 22, 2021 | 09:55:AM
6جون تک سکول بند رکھنے کا اعلان
کیپشن: 6جون تک سکول بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزارتِ تعلیم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کراچی میں بھی اسکول 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکول چھ جون تک بند رہیں گے۔ پانچ فیصد سے کم کورونا شرح والے اضلاع میں اسکول 24 مئی سےکھلیں گے۔ 
فیصل آباد، گجرات، ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ کے 12، سوات، صوابی سمیت خیبر پختون خوا کے 14 اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں گے۔اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا ہے، 5 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے۔ 
واضح رہے کہ کراچی بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم اساتذہ آن لائن کلاسز یا طلبہ کو مختلف اوقات میں بلانے کے لیے مسلسل اسکولوں میں حاضر ہو رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    9 ویں اور 11 ویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کرنے سے متعلق خبریں ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی میدان میں آگئے ۔ بڑا اعلان کردیا