صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کے نمائندے کی قومی ہاکی گول کیپر کی عیادت، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

Mar 22, 2024 | 23:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد کے نمائندے نے جناح ہسپتال لاہور میں قومی ہاکی گول کیپر وقار یونس کی عیادت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر وقار یونس کی صحت کے معاملے پر پی  ایچ ایف حکام حرکت میں آگئے، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد کے نمائندے ندیم  لودھی نے جناح ہسپتال میں  وقار یونس کی عیادت کی، طارق بگٹی اور رانا مجاہد آئندہ ہفتے خود وقار یونس  کی عیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالرزاق کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان

ندیم لودھی نے وقار یونس کو صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف کا خصوصی پیغام پہنچایا، انہوں نے صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف کی طرف  سے وقار یونس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔