تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

Mar 22, 2024 | 20:37:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔تاہم رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم کرم،وزیر ستان ، ڈیرہ ا سما عیل خان، کو ہاٹ اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سر گو دھا، فیصل آباد، لاہور، گو جرانوالا، لیہ،بھکرا ، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان، میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع  ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم شام/رات کے دوران کو ئٹہ ژوب،چمن،ز یا رت اور پشین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔  علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ عرصہ قبل روپوشی ختم کرنیوالے پی ٹی آئی رہنما کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا گیا