انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

Mar 22, 2024 | 17:45:PM
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)آئی ایم ایف معاہدہ کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.14 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کمی سے 280.86 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 15 پیسے مہنگا ہوکر 305.06 روپے ،برطانوی پاونڈ 15 پیسے مہنگا ہوکر 357.09 ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 76.28 روپے ،سعودی ریال 74.50 روپے پر برقراررہا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،زرمبادلہ کے زخائر بڑھنے کی وجہ سے روپے پر دباو کم ہوا ہے ،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظور کے بعد 1.10 ارب ڈالر ملنے پر روپے کی قدرمیں بہتری ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گئے، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کمی