سوئی گیس سے محروم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Mar 22, 2021 | 19:27:PM
سوئی گیس سے محروم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے کنکشن لگانے پر آمادگی ظاہر کر دی، کنکشنز کی تنصیب کے عمل کو آئوٹ سورس کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دس لاکھ سے زائد کنکشنز لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مختلف شعبوں کو آئوٹ سورس کیا جائیگا۔ ایس این جی پی ایل نے چار سال سے زیرالتوا درخواستوں پر کنکشنز لگانے کے لئے فیصلہ کیا ہے، موجودہ حالات میں سوئی ناردرن گیس کمپنی صرف چار لاکھ تک صارفین کو کنکشن دے سکتی ہے تاہم وفاقی حکومت نے آئندہ دو سال میں دس لاکھ کنکشنز لگانے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ کمپنی میں اس وقت چوبیس لاکھ سے زائد درخواستیں التواکا شکار ہیں،لاہور ریجن میں تین لاکھ سے زائد صارفین سے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں،آئوٹ سورس کرنے کی وجہ سے زیرالتوا کیسز میں نمایاں کمی ہو جائیگی۔منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے سے صارفین ایک سال میں کنکشن لے سکیں گے۔اس سے قبل چار سال تک انتظار کرنے کے بعد کنکشنز دیئے جاتے ہیں۔